بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ یونٹ کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی گئی۔
بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے33پیسے اضافےکا امکان ہے۔
سی پی پی اےنے نومبر کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی درخواست کی ہے۔ نیپرامیں قیمتیں بڑھانے سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔
سی سی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی پیداواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔
نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔