بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد

اسلام آباد: صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، 30 ہزار سے 40 ہزار روپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا، 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہوگا، ماہانہ 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔