عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہونے کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔
چاند نظر آگیا تو پہلی ذوالحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی، یعنی 10 ذوالحج عیدالاضحیٰ کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔
تاہم پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔