وزیر تعلیم سندھ کا محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفاتر کا اچانک دورہ

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفاتر کا اچانک دورہ۔
وزیر تعلیم سندھ نے اسٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی، ماسک اور سینیٹائرز کی پوچھ گچھ اور دفاتر میں صفائی نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا۔


سید سردار علی شاہ نے اسکول کے آئی ٹی سینٹر میں موجود کچرے کو خود اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالا اور عملے کو ہدایات کیں، آپ ایجوکیشن آفس کا عملہ کم از کم اتنا تو ایجوکیٹڈ ہونا چاہیے کہ اس کے اپنے آفس میں کچرا نہ ہو۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمہ اسکول کے اسٹاف کو عوامی مسائل کی فائلیں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کسی کی بھی فائل کو اپنے آفسز میں بلاوجہ روک کر نہ رکھیں، سردار شاہ نے کہا کہ میں وقتاً فوقتاً آتا رہوں گا آپ سب کی کارکردگی کو میں خود چیک کروں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔