ارتھ آور آج، وزیراعظم کی قوم کو خصوصی ہدایت!
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ارتھ آورکے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم ہاؤس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کے لیے بند کردیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کرکے موم بتی، ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔