دہری شہریت، چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: اپنے منفرد انداز کے باعث شہرت پانے والے، گلوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔ اپنے ردعمل میں چاہت فتح کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کرنے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون دو شہریتوں کی اجازت دیتا ہے۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم ڈی آر او کی جانب سے ان کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔
چاہت فتح علی خان نے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کیے گئے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون کے مطابق دو شہریتیں رکھ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہر ماہ کروڑوں ڈالر ملک بھیجتے ہیں، تارکین وطن کے لیے خصوصی قانون سازی ہونی چاہیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔