دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

کراچی: دعا بھٹو نے اپنے شوہر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا، جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔
دعا بھٹو نے مؤقف اختیار کیا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے، جس کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر مقدمہ خارج کردیا۔
واضح رہے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی دعا بھٹو نے 25 اکتوبر کو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔