ایچ ای سی کے تحت ڈیبٹنگ چیمپئن شپ میں ڈاکٹر عمیر کی بطور چیف جج شرکت

کراچی: معروف اینکر اور فرانزک سائنٹسٹ ڈاکٹر عمیر ہارون کی ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی میں پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ میں بطور چیف جج شرکت کی۔ ریجنل راؤنڈ میں سندھ کی 30 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 172 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔


چیف جج ڈاکٹر عمیر ہارون نے نوجوان طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عمیر ہارون کے گرد طلبہ کا تانتا بندھ گیا اور اُنہوں نے ڈاکٹر عمیر ہارون سے مختلف سوالات پوچھے۔ ڈاکٹر عمیر ہارون نے طلبہ کو تشفی بخش جوابات دیے۔


قبل ازیں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل کوآرڈی نیشن اینڈ لاء نذیر حُسین نے ڈاکٹر عمیر ہارون کو خوش آمدید کیا اور اُن کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔ اُنہوں نے ڈاکٹر عمیر ہارون کی صلاحیتوں اور کردار کی تعریف کی۔


اس موقع پر ڈاکٹر عمیر ہارون کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرام طلبہ میں مسابقت کے رجحان کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ ڈاکٹر عمیر ہارون نے زور دیا کہ ایچ ای سی کے تحت ایسے پروگراموں کو ہر کچھ عرصے بعد منعقد کرنا چاہیے، تاکہ ہمارے طلبہ کی صلاحیتوں کے جوہر سامنے آسکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔