ڈاکٹر عمیر ہارون کو میڈیا کے ذریعے قانونی، فارنزک اور سائنسی آگاہی میں خدمات پر ممتاز ایوارڈ عطا

کراچی: معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ہدایت کار ڈاکٹر عمیر ہارون کو کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب میں "میڈیا کے ذریعے قانونی، فارنزک اور سائنسی آگاہی میں ممتاز خدمات” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر عمیر ہارون، جو میٹرو 1 نیوز ٹی وی کے صدر بھی ہیں، کو قانون، سائنس اور میڈیا کے درمیان خلا کو دُور کرنے میں ان کی منفرد کوششوں کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے پہلے فارنزک سائنس ٹیلی ویژن سیریز کی تخلیق میں ان کے انقلابی کام کو تسلیم کرتا ہے، جو عوام کو فارنزک سائنس اور قانونی نظام کے درمیان تعلق سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرچکا ہے۔
اپنی تخلیقی اور دلچسپ پروڈکشنز کے ذریعے ڈاکٹر عمیر ہارون نے پیچیدہ قانونی اور فارنزک موضوعات کو ایک وسیع ناظرین تک پہنچایا، جس سے یہ موضوعات عوام کے لیے نہ صرف قابل فہم بلکہ دلچسپ بھی بن گئے۔ ان کا کام پورے ملک میں مقبول ہوا، جس نے انصاف، ثبوت پر مبنی گفتگو اور سائنسی خواندگی پر مباحثے کو جنم دیا۔ سماجی طور پر متحرک میڈیا پروجیکٹس اور تعلیمی دستاویزی فلموں کے خالق کے طور پر، ڈاکٹر عمیر ہارون کا اثر تفریحی صنعت سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔


اپنے ایوارڈ کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر ہارون نے اپنے شکرگزار ہونے کا اظہار کیا اور میڈیا کو ایک ایسا اوزار قرار دیا، جس کے ذریعے آگاہی، تعلیم اور تبدیلی کی ترغیب دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر عمیر کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ یہ عقیدہ رہا ہے کہ میڈیا صرف تفریح نہیں کرسکتا، بلکہ یہ معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرنے، آگاہی بڑھانے اور ایک زیادہ باخبر شہری معاشرے کی تشکیل میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ ایوارڈ کہانیاں سنانے کی طاقت کا اعتراف ہے اور میں اس میں اپنا حصہ ڈال کر فخر محسوس کرتا ہوں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عمیر ہارون کی قانونی اور فارنزک امور کے حوالے سے عوامی سمجھ بوجھ میں اضافے کے لیے کی جانے والی طویل عرصے سے جاری کوششوں کو سراہا۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر ہارون کی میڈیا کے شعبے میں انقلابی طریقے سے صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ وہ پیچیدہ قانونی اور سائنسی تصورات کو عوام کے لیے آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
عامر نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمیر ہارون کا کام اس بات کا غماز ہے کہ کس طرح میڈیا کو اہم مسائل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کام قانون اور فارنزک سائنس کے شعبوں میں غیر معمولی ہے، اور ایسا مواد تخلیق کرنے کی ان کی صلاحیت جو معلوماتی، تفریحی اور تعلیمی ہو، ان کے سماجی ترقی کے لئے عزم کا عکاس ہے۔


ڈاکٹر عمیر ہارون کا یہ نیا اعزاز ان کے جیتے ہوئے ایوارڈز کی فہرست میں مزید اضافہ ہے۔ پاکستان کے معروف میڈیا شخصیات میں سے ایک کے طور پر وہ ہمیشہ اپنے ٹیلی ویژن کے ذریعے پیچیدہ سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں معروف ہیں۔ ان کی مختلف پروجیکٹس میں ایشو پر مبنی کہانیاں، تعلیمی مواد اور عوامی خدمت کے پروجیکٹس شامل ہیں، جنہوں نے ملک بھر میں اخلاقیات، انصاف، حقوق اور حکمرانی پر گفتگو کا آغاز کیا ہے۔
حالیہ برسوں میں ڈاکٹر عمیر ہارون فارنزک سائنس اور قانونی موضوعات کو مین اسٹریم میڈیا میں پیش کرنے میں رہنما کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، جس سے ان پیچیدہ موضوعات کو عوام کے لیے سمجھنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ ان کے کام نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر وسیع شہرت حاصل کی ہے کیونکہ ان کی تخلیقات نے عوام کو اہم سماجی مسائل پر آگاہ اور تعلیم دی ہے۔
ایوارڈ تقریب میں قانونی، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور نہ صرف ڈاکٹر عمیر ہارون کی انفرادی کامیابیوں کا جشن منایا، بلکہ میڈیا کے ذریعے سماجی تبدیلی میں ان کی جاری شراکت کو بھی سراہا۔ ایک پروڈیوسر، ہدایت کار اور کہانی سنانے والے کے طور پر، ڈاکٹر عمیر ہارون میڈیا کو عوامی گفتگو پر اثرانداز ہونے اور ایک زیادہ باخبر اور متحرک معاشرے کی تشکیل میں کس طرح مدد دے سکتے ہیں، اس کے نئے معیار قائم کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔