معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

کراچی: ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے۔
طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمبرج کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ جمعرات سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا تھا، انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے۔
کووڈ کی پہلی لہر کے دوران وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہی پہلی بار آیا۔
2011 میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر بھی تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔ ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔