احساس اسکالرشپ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آج صبح ذہین اور مستحق طلباء کے ساتھ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ سے متعلق پالیسی مشاورت کے لیے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ سال 2020-21 کے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ وصول کرنے والے طلباء کے ساتھ یونیورسٹی کے میدان میں بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بے خوشی ہے کہ مالی سال 2020-21 کے لیے 8.4 ارب روپے کی مالیت کی 90000 اسکالرشپس دی گئیں جن میں 51% اسکالرشپس لڑکیوں کے لیے ہیں۔ احساس اسکالرشپ میں 100%ٹیوشن فیس اور ماہانہ رہائشی وظیفہ شامل ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی اور دیگر فیکلٹی ارکان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا یونیورسٹی میں پر تپاک استقبال کیا۔ پالیسی مکالمہ میں 50 سے زائد طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا اورکس طرح سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء احساس اسکالرشپ سے مستفید ہوسکتے ہیں، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔احساس اسکالرشپ کو سراہتے ہوئے طلباء نے بتایا کہ وہ اس پروگرام کے باعث اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بصورت دیگر ان کے اہل خانہ کو زیورات اور مویشیوں کو فروخت کرنا پڑتا تھا کیونکہ وہ ان کی یونیورسٹی کی فیس اور اخراجات کی ادائیگی کے قابل نہیں تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔