پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، ڈاکٹر عارفہ زہرا

کراچی: 14 اگست کو ایک آزاد، خودمختار ریاست کا عظیم خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ پاکستان سرزمین آباو اجداد کی لازوال قربانیوں کی میراث ہے۔
آزادی کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کا کہنا تھا کہ میں 4 سال کی تھی جب ہم پاکستان آ گئے، پاکستان لوگوں کے لیے ایک خواب کی تعبیر تھا، پاکستان لوگوں کے ایک عمل کے اثر کے لیے تھا اور آج بھی لوگ مجھ سے کہتے ہیں ہمیں پاکستان نے کیا دیا، میں ان سے پوچھتی ہوں کہ پاکستان نے کیا نہیں دیا، پاکستان نے ہمیں ایک پہچان دی اور دنیا میں ایک ایسی مٹی ہے جو میرے پیر پکڑے رکھتی ہے۔
ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے کہا باقی سب جگہ ہم شہری تو ہو جاتے ہیں مگر وہ ہمارا وطن نہیں ہوتا۔
پاک سرزمین کی آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں اور جدوجہد سے ممکن ہوئی۔
14اگست یومِ آزادی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے عزم نو کا دن ہے۔