اسکول میں کچرا نہ پھینکیں، شہزاد رائے کی عوام سے اپیل

کراچی: معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے ایک انتہائی نیک کام میں مدد مانگ لی۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کے اسکول کی طالبات ہاتھ جوڑے دکھائی دیں۔
ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے اردگرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔
انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب اسکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔
شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کررہی ہیں کہ وہ اسکول میں کچرا نہ پھینکیں۔
گلوکار نے عوام سے مشورہ مانگا کہ کس طرح اسکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔