ہم جنگ میں سنجیدہ، سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں اور ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کررہے ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جب کہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں گے، آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی، لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارت کاروں سے حکومت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔
امریکی صدر نے ایرانی سفارت کاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہوکر پناہ حاصل کریں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔
ٹرمپ نے کہا اگر پاسداران انقلاب کے کمانڈرز عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔
امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کا بھی اعلان کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔