ڈالر سستا ہوکر 265 روپے 38 پیسے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بالآخر شروع ہو ہی گیا۔ ایک امریکی ڈالر 265 روپے 38 پیسے کا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 96 پیسے کم ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 267 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے کم ہوا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 96 پیسے سستا ہو کر 265 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ دنوں ڈالر کو کھلا چھوڑ دینے کے باعث اس کے نرخ میں ہوش رُبا حد تک اضافے دیکھنے میں آئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔