روپے کے مقابلے میں ڈالر 7 پیسے مہنگا!
کراچی: پاکستان بھر میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی کرنسی مزید 7 پیسے مہنگی ہوگئی۔
رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی ہے، البتہ معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ پیسے بھیجنے، عالمی اداروں کی طرف سے ملکی معیشت کے بارے میں بہتر معاشی اشاریے روپے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، تاہم ملک میں بے یقینی صورت حال کے باعث امریکی ڈالر مسلسل تین روز سے تگڑا ہورہا ہے۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 26 پیسے ہوگئی۔