روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے بعد کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے عوام کو خبردار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے عوام کو مزید ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی تھی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔