دھونی کی کمسن بیٹی کو ریپ کی دھمکی، ملزم گرفتار!
نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کمسن بیـٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔
میچ ہارنے کی وجہ سے ملزم نے دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اتوار کو نمنا کپیا نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا جس نے دورانِ تفتیش دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھمکی پوسٹ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی کہ جس لڑکے کو گرفتار کیا گیا وہ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔