افغانستان میں بارشوں سے تباہی، 50 افراد ہلاک

کابل: حالیہ شدید بارشوں نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور مختلف حادثات میں 50 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پروان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 32 ہوگئی جب کہ لوگر کے علاقے پلِ عالم میں بھی 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 150 سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے مویشی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں کچے مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں حالیہ بارشوں کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی رابطہ سڑکیں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔