جمائما گولڈ اسمتھ کی پوسٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ جواب
اسلام آباد: جمائما گولڈ اسمتھ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل میں عمران خان کے حوالے سے سنگین اور تشویش ناک معاملات درپیش ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا ہے جس کے ساتھ تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔
اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے، حالانکہ انہوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ کبھی نرمی نہیں دکھائی۔ نواز شریف کو اپنی دم توڑتی اہلیہ کلثوم نواز سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالا گیا۔