سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت وزیراعلیٰ ہاؤس کے میڈیا سیل سمیت کھلے ہوئے محکموں میں صرف 50 فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہو گی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے وزیراعلی ٰہاؤس کے دفاتر کو بند کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں مزید 2 ہزار 153 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئے مثبت کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 228 ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے مزید سے 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار840 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار732 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار497 ہو گئی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔