گھر آنے والا فلم ڈائریکٹر موبائل چوری کرکے لے گیا تھا، دانیال راحیل

کراچی: اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر نے ان کا موبائل فون ان کے گھر سے چوری کرلیا تھا۔
دانیال راحیل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں ان سے میزبان نے ان کے گھر سے موبائل چوری ہونے کا قصہ پوچھا۔
جواب میں اداکار دانیال نے تفصیلاً بتایا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک فلم ڈائریکٹر تھا جس نے کافی پہلے ایک فلم بنائی تھی، بعدازاں وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہوگیا تھا۔
اداکار دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ وہ میرے دو، چار دوستوں کے ہمراہ گھر آیا تھا، جب گیا تو فون گھر پر موجود نہیں تھا، بعد میں، میں نے اسے کافی ٹریک کیا، یہاں تک کہ وہ شخص فون پر مجھے یہ کہہ رہا تھا کہ آپ مجھے فون کا سیریل نمبر بتائیں میں آپ کو فون ڈھونڈ کے دے دوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ چور ہی دراصل کہہ رہا تھا کہ میں فون ڈھونڈنے میں مدد کردیتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔