دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل: پاکستان کو 8 وکٹیں اور انگلینڈ کو 261 رنز درکار
ملتان: دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہوگیا، جیت کے لیے پاکستان کو 8 وکٹوں اور انگلینڈ کو 261 رنز کی ضرورت، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 36 رنز بنالیے اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔
پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔
انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔