کرسٹیانو رونالڈو کی ماورا حسین کو نئے سال پر مبارک باد

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ ماورا حُسین جو بولی وُڈ میں بھی اپنی صلاحیتیں منواچکی ہیں، اُن کو مقبول فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ’’سال بن گیا ہے۔‘‘
انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورا حسین نے اس پوسٹ میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
اداکارہ ماورا حسین کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔