کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار

گوجرانوالا: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا، واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالا کے علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا، کرکٹر کی والدہ مقامی بازار میں خریداری کے لیے جارہی تھیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے حسن علی کی والدہ کو روکا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
حسن علی کے بھائی نے والدہ کے ساتھ پیش آئے چوری کے واقعے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی والدہ کی جانب سے باضابطہ شکایت کا انتظار کررہے ہیں، واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حسن علی بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔