نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، سیدال خان ناصر

نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے صدر دانیال جیلانی اور صوبائی رکن ایڈووکیٹ شعیب مصطفیٰ کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے صدر دانیال جیلانی اور صوبائی رکن ایڈووکیٹ شعیب مصطفیٰ کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات۔
اس ملاقات کے دوران کراچی کے مسائل اور نوجوانوں کے لیے مثبت پالیسیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔ سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور اس طرح کے ادارے ترقی کا ذریعہ ہیں۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے نوجوانوں کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نوجوانوں کے کردار کو مثبت قدم قرار دیا۔ نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نوجوانوں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ سیدال خان ناصر نے یوتھ پالیسیز کو قومی ترقی کا اہم جزو قرار دیا۔


اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے نوجوانوں کے مسائل سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کی آواز کو ایوان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کی شرکت سے پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ ہم نیشنل یوتھ اسمبلی جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔