سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم

لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی جس پر آج لاہور کی احتساب عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
خواجہ آصف کو گزشتہ برس 29 دسمبر 2020ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے اپنی درخواستِ ضمانت رواں برس مارچ 2021ء کو دائر کی تھی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔