عدالتی فیصلے تک جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،لاہورہائی کورٹ
لاہور: ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نےجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے