سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے 1098 کیسز
کراچی: سندھ میں کورونا کا قہر جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں اس وبا کے 1098 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6458 نئے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 1098 مثبت آئے۔
سید مراد علیٰ شاہ نے مزید بتایا کہ اب تک سندھ میں 409145 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 75168 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 وبا کے مریض انتقال کرگئے۔
یاد رہے کہ سندھ میں جان بحق ہونے والی کی مجموعی تعداد 1178 ہوچکی ہے، جب کہ آج مزید 1267 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔