پنجاب میں دو ماہ بعد کورونا کے مریضوں میں اضافہ

لاہور: کورونا بحران بڑھنے کا خدشہ جنم لینے لگا، پنجاب میں دو ماہ بعد دوبارہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں مریضوں کی یومیہ اوسطاً تعداد 60 تک پہنچ گئی، وزیر اعلی پنجاب، عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ستمبر کی نسبت اکتوبر کے 12 دن میں مریضوں کی تعداد معمولی اضافہ ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے شہری تعاون کریں۔
اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست اور ستمبر میں یومیہ اوسطاً مریضوں کی تعداد 25 تھی، لاہور میں اکتوبر کے پہلے 11دن میں 670 مریض رپورٹ ہوئے اور اکتوبر میں مریضوں کی یومیہ اوسطاً تعداد60 تک پہنچ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔