تنخواہ روکنے پر کورونا زدہ ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام!

کراچی: کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کورونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس میجنمنٹ (ایچ آر ایم) سے انوکھا انتقام لے لیا۔
کے ایم سی کے کورونا سے متاثرہ افسر نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگالیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ میں جا کر بھی افسران سے ملاقات کی۔
کورونا مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔
کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔