پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 24 افراد جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 40 لاکھ 94 ہزار 703 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 560 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار 263 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے