پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد جان کی بازی ہارگئے
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 441 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید658کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار345ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45ہزار690کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار889، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار3، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار874، بلوچستان میں 33 ہزار244، آزاد کشمیر میں 34 ہزار470 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 15 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار563، خیبرپختونخوا 5 ہزار740، اسلام آباد 939، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔