کراچی،مثبت کیسز کی شرح 20.34 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 20.34 فیصد تک پہنچ گئی۔ تفصِلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 1631 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جبکہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1314 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 20.34 فیصد رہی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔