گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں واپڈا ٹاؤن بلاک اے 2 ، بلاک سی ون، سٹی ہاؤسنگ بلاک ڈبل ایف اوراسٹریٹ حاجی نیاز دین والی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران ان علاقوں میں آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔