بھارت: کورونا وائرس کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز
واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 84 ہزار 87 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 لاکھ 13 ہزار 457 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 لاکھ 91 ہزار 178 ہے، ان میں سے 66 ہزار 14 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار 452 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔
اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔
امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 6 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 46 ہزار 411 ہو چکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 797 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 521 ہوچکی ہے، 25 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 14 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 29 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 108 ہوچکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 97 ہزار 541 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 87 ہزار 825 ہوچکی ہے۔
برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 80 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 219 ہو چکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 10 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 35 ہزار 88 ہوچکی ہے۔
مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، کولمبیا اور پیرو بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 20 ہزار، کولمبیا میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ اور اموات 25 ہزار اور پیرو میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ اور اموات 32 ہزار ہو چکی ہیں۔