دنیا، کورونا سے 20 کروڑ 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی جبکہدنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔ عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارت کورونا کیسسز کے لحاظ سے بدستور دوسرےنمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 29 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔