کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی،اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی 524 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ سات دن میں 2 ہزار 800 کے قریب کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔ جبکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار سے زائد افراد بھی صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔