پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست کے لاک ڈاؤن آرڈر میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر آج سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔اسلام آباد میں گزشتہ سات دن میں 2 ہزار 800 کے قریب کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی 524 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار سے زائد افراد بھی صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔