کورونا کے زیادہ خطرناک ویریئنٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنجنگ ہوگا،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پھیلائو سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔تفصِلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلائو کا رجحان خطرناک ہے، اس وقت کورونا کے ویریئنٹ ایلفا، بیٹا، گاما اور ڈیلٹا باعث تشویش ہیں۔عالمی ادارے کا

مزید کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ خطرناک ویریئنٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنجنگ ہوگا۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے لگا۔ چوبیس گھنٹوں میں 54 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی مختلف عمارتوں میں قرنطینہ مراکز بنا کر

طبی عملے کو تعینات کردیا گیا۔
دوسری جانب سنگاپور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ماہ میں سب سے زیادہ 56 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آج سے پانچ روز کا لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 74 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 28 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔