سعودی عرب، کورونا کیسز کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سعودی عرب، کورونا کیسز کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ، مملکت میں تقریباً ایک سال کے بعد ایک دن کے دوران 1500 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں منگل کے روز سب سے زیادہ کورونا کیسز مکہ مکرمہ سے رپورٹ ہوئے، جہاں ایک دن میں 403 نئے کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے بعد سے مسلسل 1 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہو رہے تھے، جبکہ مملکت میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد میں بھی ہزاروں کا اضافہ ہوا۔ منگل کے روز یومیہ کیسز میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔