سندھ، کورونا سے مزید 868 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ این سی او سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 868 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔تفصِلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 430 ہو گئی سندھ میں کورونا کے 929 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار51 کی اموات ہو چکی ہیں۔جب کہ 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔زیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 531 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 171 ہو گئی ہے

۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں اور1ہزار843کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52 ہے اور 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار667 ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں 5 ہزار51، خیبرپختونخوا 4 ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔