بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

لاہور، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن(این پی سی سی) نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جسے صارفین نے ناکافی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی تاہم منظوری صرف43 پیسے کمی کی کی گئی ہے.ارفین کا کہنا ہے سال2020میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافہ جاری رکھا تھا۔

یاد رہے 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔

خیال رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

 
 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔