بھارت، ماسک نہ پہننے پر پولیس کا خاتون پر بدترین تشدد
نئی دہلی: بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون فیس ماسکے کے بغیر ہی گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے خاتون کو فیس ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصِلات کے مطابق خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔بھارتی عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر نے کئی لوگوں کے سامنے سڑک پر لاتوں، گھونسو سے مارا اور بالوں سے گھسیٹا۔
خیال رہے کہ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔