سندھ میں کورونا کی شدت میں اضافہ
صوبہ سندھ میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 360 ہو گئی۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 923 متاثر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے 464 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔دوسری جانب صوبے میں اب تک مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے 559 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 360 ہو گئی۔