کورونا ویکسین: دوسری خوراک کیلئے ایس ایم ایس کی ضرورت نہیں، فیصل سلطان
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے کم سے کم وقفے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک لی جاسکتی ہے۔
Covid vaccination – 2nd dose info
You can get 2nd dose of the vaccine ANYTIME after the minimum time interval has elapsed
Sinopharm – 3 wks
Sinovac & Astrazeneca- 4 wksDon't need to wait for reminder SMS from 1166 (comes after 6 wks fr Sinopharm & Sinovac & 12 wks fr AstraZ)
— Faisal Sultan (@fslsltn) August 9, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ شہری سائنو فارم کی ویکسین تین ہفتے بعد جبکہ سائنوویک اور ایسٹرا زینکا چار ہفتے بعد لگوا لیں۔