پشاور ، کورونا کیسز کی شرح 27 فیصد تک پہنچ گئی

پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اورکزئی میں 19 فیصد اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دوسری جانب زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔