دُنیا بھر میں کورونا متاثرین 7 کروڑ سے متجاوز!

واشنگٹن/ نئی دہلی/ ماسکو/ پیرس/ لندن: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
امریکا کورونا سے متاثرہ دنیا کا پہلا ملک ہے، جہاں اس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ ہے اور مجموعی اموات 3 لاکھ کے قریب ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے حوالے سے دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے، جہاں کورونا کیسز کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے اور ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔
برازیل میں عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے اور ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ اور فرانس میں 23 لاکھ سے زائد ہے جب کہ روس میں اموات 45 ہزار فرانس میں 56 ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں جمعرات کو 887، برطانیہ اور جرمنی میں 500 سے زائد اموات رپورٹ کی گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔