سندھ میں کورونا وائرس کی صورت حال
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور725 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13245 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 675 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 5.1 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5196 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 4249424 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور326396 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 725 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 297546 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.1 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 23654 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22899 گھروں میں ،19 آئسولیشن سینٹرز میں اور 736 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 682 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 675 نئے کیسز میں سے 428 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 113، کورنگی 78، ضلع جنوبی 77، ضلع وسطی 75، ملیر 51 اور ضلع غربی میں سے 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 55، دادو 26، سجاول 23، جامشورو 17، بدین 16، کشمور 10،لاڑکانہ اور نوشہروفیروز 9۔9، ٹنڈو محمد خان 8، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور سانگھڑ 7۔7، خیرپور، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور سکھر 5۔5، شہید بے نظیر آباد 3، گھوٹکی، قمبر، میرپورخاص اور جیکب آباد میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔