اسلام آباد، تعلیمی ادارے صبح 7 سے دن 11 بجے تک کُھلیں گے

گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو میں ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔